فارس میں ولی فقیہ كے نمائندے اور شيراز كے امام جمعہ "آيت اللہ اسد اللہ ايمانی " نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : "عيد" لفظ عود سے اخذ کیا گیا ہے جس كا معنی بازگشت كے ہیں اور اسلامی فكر كے مطابق عيد ہميشہ اللہ كی طرف بازگشت كا راستہ ہموار كرتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس معنی میں عيد فطر يعنی فطرت اولیہ كی جانب بازگشت ہے ، اور روايت میں ہے كہ "كل مولود يولد علی الفطرۃ" ہر مولود فطرت پر پيدا ہوتا ہے ۔
1081769