ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق دائرۃ المعارف قرآن کریم برائے جوانان کی پہلی جلد شائع ہونے کے ایک برس بعد ابھی تک دوسری جلد شایع نہیں ہو سکی ہے ۔
مرکز فرہنگ و معارف قرآن کریم کے سربراہ حجّت الاسلام علی خراسانی نے ایکنا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا : دانشنامہ قرآنی کی دوسری جلد آمادہ ہے اور یہ نظر ثانی کے مراحل طے کر رہی ہے اور انشاء اللہ اگلے ماہ اسے پرنٹ کروا لیا جائے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ دوسری جلد بھی "الف" کا تسلسل ہے اور اس جلد میں "الف" سے متعلّق قرآنی معلومات مکمّل کر لی جائیں گی ۔
1081443