ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، طلباء کی اسلامی معارف و علوم فاؤنڈیشن نے "زندگی اور رضوی معارف" کے عنوان سے ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محققین اور اسلامی تاریخ اور امام رضا (ع) کی زندگی جیسے موضوعات کے مصنفین کو ۲۵ مختلف شعبوں میں تعلیمی کتابچوں کی تدوین کے لیے دعوت دی گئی ہے ۔
فاؤنڈیشن نے اعلان کیا : خواہشمند حضرات اپنے علمی کام کو نمونے کے طور پر اسلامی علوم و معارف فاؤنڈیشن کے شعبہ تحقیقات کے ایمیل ایڈریس «pajoohesh.ghadir@yahoo.com» پر ارسال کریں ۔
1086421