ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، اس نئے شمارے میں مہدی پیشوائی کامقالہ"شام میں بحران کے اسباب اور پہلو" ، آیت اللہ جعفر سبحانی کا مقالہ "امت واحدہ کی تشکیل کے لیے ایک قدم" اور فرج اللہ فرج الہی کے قلم سے لکھاگیا مقالہ "حضرت عیسی(ع) اور حواریون" اور ان کے علاوہ دیگر مقالوں کو شائع کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی کے مقالے "علم فقہ کے ساتھ اخلاق کا رابطہ" میں اخلاق اور علم فقہ کا علمی اور تطبیقی جائزہ اس طرح دونوں کے درمیان رابطہ ، اخلاق اور علم فقہ کے مشترکہ نکات اور فرق کو بیان کیا گیا ہے ۔
1089953