ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، طلباء كی اسلامی معارف و علوم فاؤنڈيشن نے "زندگی اور رضوی معارف" كے عنوان سے وركشاپ منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے جس كے لیے محققين اور اسلامی تاريخ اور امام رضا (ع) كی زندگی جيسے موضوعات كے مصنفين كو ۲۵ مختلف شعبوں میں تعليمی كتابچوں كی تدوين كے لیے دعوت دی گئی ہے ۔
فاؤنڈيشن نے اعلان كيا : خواہشمند حضرات اپنے علمی كام كو نمونے كے طور پر اسلامی علوم و معارف فاؤنڈيشن كے شعبہ تحقيقات كے ايميل ایڈريس «pajoohesh.ghadir@yahoo.com» پر ارسال كریں ۔
1086421