فكر گروپ : ايسے انسان جن كی قوت ادارك بہت محدود ہوتی ہے ، جب كسی غير عادی چيز كا مشاہدہ كرتے ہیں تو اس كو ايك افسانے كی صورت میں پيش كرتے ہیں اور خدائی كی حد تك بڑھا ديتے ہیں اسی طرح تاريخ تشيع میں بھی غاليوں نے سر اٹھايا ہے جو ائمہ اطہار(ع) بالخصوص امام صادق(ع) كی باعظمت خصوصيات كا مشاہدہ كرتے ہی شبہات كا شكار ہو جاتے ہیں ۔
يونيورسٹی میں تفسير ، علوم قرآن اور اسلامی عرفان كے استاد حجت الاسلام محمد باقر خيری راد نے ايران كی قرآن خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوراں خيال ظاہر كيا : امام صادق(ع) كی نگاہ سے قرآن پاك كے كئی باطن ہیں اور اس كے معارف كی عميق شناخت اور فہم كا تعلق انسان كے روحانی مراتب سے ہے۔
انہوں نے مزيد كہا : انسان جتنا بھی اللہ كی محبت میں اس كے ذكر كا شوق پيدا كرتا ہے اتنا ہی كلام الہی كے عميق تر باطن اس كے لیے آشكار ہو جاتے ہیں ۔
1086256