ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، ثقافتی اور سماجی مطالعات كے تحقيقاتی سينٹر كے صدر اور فارابی بين الاقوامی فيسٹيول كے سيكرٹریٹ كے سربراہ محمد رضا حاتمی نے اعلان كيا : ان علمی مقالوں كا مكمل طور پر جائزہ ليا گيا ہے جس كے حتمی نتائج كا اعلان ۱ اكتوبر كو كيا جائے گا ۔
سيكرٹریٹ كے سربراہ نے مزيد كہا : چھٹے بين الاقوامی فارابی فيسٹيول كے علمی گروپوں نے جيوری كے كام كا تيسرا مرحلہ مكمل كرديا ہے جبكہ اس سلسلے كا چوتھا مرحلہ شروع كرديا گيا ہے اور اسی طرح كامياب علمی مقالوں كے انتخاب كے لیے پانچ مراحل پورے كیے جائیں گے ۔
1095531