ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس بين الاقوامی نمائش كا مقصد مسلمان اقوام كی تاريخ میں فن خطاطی كو متعارف كرانا ہے۔
اس نمائش گاہ میں علمی، ثقافتی اور مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والی شخصيات نے شركت كی۔ اور اسی طرح مختلف ممالك جيسے ايران، تركی، برطانیہ، مصر، ہندوستان اور عراق كے معروف خطاط نے بھی شركت كی۔ یہ نمائش گاہ دس دسمبر سے پندرہ دسمبر تك لاھور میں منعقد ہورہی ہے۔
واضح رہے كہ اس نمائش گاہ میں ايران كے صوبہ خراسان رضوی كے معروف خطاط كاظم خراسانی اور مريم مودی نے حصہ ليا۔ اور انہوں نے نے "ايران میں فن خطاطی" كے موضوع پر آرٹيكل پيش كيا۔
1151094