آستان قدس رضوی كی خبر رساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين سيد جلال حسينی نے یہ خبر ديتے ہوئے كہا:تئيس ذی القعدہ حضرت امام رضا علیہ السلام كی زيارت كے مخصوص دن كے خاص مراسم حرم مطہر رضوی میں ۲:۳۰ بجے ذاكر اہلبيت(ع) جناب سعيد حداديان كے توسط سے زيارت جامعہ كبيرہ كی قرائت كے ساتھ صحن جامع رضوی میں شروع ہوجائیں گے۔
انہوں نے یہ بيان كرتے ہوئے كہ یہ مراسم بارگاہ منور رضوی كے عام زائرين كے لیے ترتيب دیے گئے ہیں،اظہار كيا:زيارت جامعہ كبيرہ كی قرائت كے بعد حجۃ الاسلام والمسلمين سيد حسين مؤمنی خطاب فرمائیں گے۔
انہوں نے ۲۳ذيقعدہ كی رات صحن جامع رضوی میں مرثیہ خوانی اور خطابت كے پروگرام كے انعقاد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا:اس رات كو بھی خاص مراسم مغرب اور عشاء كی نماز جماعت كے بعد شروع ہو جائیں گے جن میں حجۃ الاسلام والمسلمين سيد حسين ہاشمی نژاد خطاب اور ذاكرين اہلبيت(ع) مرثیہ خوانی كریں گے۔
انہوں نے آخر میں یہ بيان كرتے ہوئے كہ ہر سال حرم مطہر میں اس دن كی مناسبت سے خاص پروگرام منعقد كیے جاتے ہیں،كہا:۲۳ ذی القعدہ كے روز دور اور نزديك سے حضرت امام رضا علیہ السلام كی زيارت كی تاكيد كی گئی ہے اور اسی طرح ايك روايت كی بناء پر اسی دن حضرت امام رضا علیہ السلام كی شہادت ہوئی تھی۔