بشار اسد: دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تکفیری سوچ سے مقابلہ ضروری ہے

IQNA

بشار اسد: دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تکفیری سوچ سے مقابلہ ضروری ہے

9:03 - November 25, 2014
خبر کا کوڈ: 2611480
بین الاقوامی گروپ: شامی صدر نے روسی پالیمانی وفد سے ملاقات میں تکفیری سوچ کی نابودی کو ضروری قرار دیا

ایکنا نیوز- سانا نیوز کے مطابق بشار اسد نے روسی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر الیاس اوماخانوف سے ملاقات میں کہا کہ تکفیری سوچ کو ختم کرنا ضروری ہے
روسی وفد نے تکفیری سوچ کو نہ صرف شام بلکہ روس اور دیگر ممالک کے لیے بھی ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس،شام کی اس جنگ میں مکمل حمایت جاری رکھے گا
بشار اسد نے کہا کہ دہشت گردوں کو مالی اور لاجسٹک مدد کرنے والوں پر دباو ڈالنا بھی اہم ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے عملی کوششوں کی ضرورت ہے نہ کہ صرف میڈیا پر باتوں تک محدود رہا جائے
انہوں نے شامی حکومت اور عوام کی جانب سے روس کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعلقات کے استحکام پر تاکید کی اور کہا کہ روس سے ملکر تکفیری اور شدت پسندی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

2611147

ٹیگس: شام ، بشار ، اسد ، روس
نظرات بینندگان
captcha