ایکنا نیوز- آستانہ مقدس امام علی(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آستانہ کے شعبہ خواتین کی کوششوں سے خواتین کے لیے قرآنی کورس منعقد کیا گیا ۔
قرآنی کورس «الغدیر» کا موٹو «أهل القرآن عرفاء أهل الجنة»(اهل قرآن؛ عارفان اهل بهشت) کے ساتھ منعقد ہوا جسمیں سادہ اور آسان انداز میں تجوید کے ساتھ قرآن مجید سیکھانے کا انتظام کیا گیا تھا
شعبہ خواتین کے انچارج أنور الحسناوی نے کورس کے حوالے سے کہا : اس کورس میں تجوید کے قواعد کے علاوہ بعض سورتوں کو حفظ بھی کرایا گیا
انہوں نے کہا: خواتین کو آسان طریقوں سے قرآن مجید سیکھانا اور انہیں قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا اس کورس کا ہدف تھا۔ کورس کے اختتام پر امتحان بھی لیا گیا اور آئندہ بھی اس سلسلے میں مزید کورس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔