ایکنا نیوز- قرآنی تعلیمات اور ثقافت کی توسیعی کونسل کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین حمید محمدی نے
نے قرآنی امور،پروگرام اور بجٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک نشست سے خطاب میں کہا کہ اس سال بین الاقوامی طلباء قرآنی مقابلوں میں پچاس ممالک سے ستر سے زائد قاری اور حافظ قرآن شرکت کرہے ہیں اور بلاشبہ ان مقابلوں کو جہاد یونیورسٹی کا کارنامہ قرار دیا جاسکتا ہے جو انتہائی کامیابی سے اس سلسلے کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہے اور وزارت اوقاف کی جانب سے منعقدہ مقابلوں کے بعد طلباء بین الاقوامی مقابلوں کو بھی ملکی سطح پر ایک قابل قدر کامیاب پروگرام کہا جاسکتا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ مقابلے کامیابی سے منعقد ہوں گے
انجمن خادمان قرآن کا قیام
حجت الاسلام والمسلمین حمید محمدی نے مشہد میں خادمان قرآن کی نشست کے حوالے سے کہا کہ وزارت ثقافت و تعلقات اسلامی کی جانب سے دو سال سے اجلاس منعقد ہورہا تھا اسکے نتیجے میں فیصلہ کیا گیا کہ انجمن خادمان قرآن کا قیام عمل میں لایا جائے اور اس حوالے سے جلد لایحہ عمل کا اعلان متوقع ہے۔
محمدی نے کہا کہ عالمی انجمن خادمان قرآن کی زیر نگرانی کوشش کی جائے گی کہ تمام قرآنی شعبوں میں سرگرم عمل دانشورافراد کو اس انجمن میں شامل کیا جاسکے.