اٹلی؛ مسلمانوں کی جانب سے فرانس واقعے کی مذمت

IQNA

اٹلی؛ مسلمانوں کی جانب سے فرانس واقعے کی مذمت

9:33 - January 12, 2015
خبر کا کوڈ: 2698586
بین الاقوامی گروپ: اٹلی کے مختلف شہروں میں مسلمانوں کی جانب سے مظاہروں میں فرانس واقعے کی مذمت کی گئیں

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز اٹلی کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جنمیں مسلمانوں نے بھرپور شرکت کے ساتھ فرانس واقعے کی مذمت کیں ۔ مظاہرے میلان،بولونیا اور پارما وغیرہ میں منعقد ہوئے جنمیں شارلی کے آفس پر حملے اور دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی گئی
ان مظاہروں میں روم شہر کے معروف مسلمان علماء بھی شریک تھے
مظاہروں میں شریک مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اٹلی کے عوام نادانی میں دہشت گردی اور اسلام کو آپس میں جوڑ دیتے ہیں حالانکہ معاملہ اسکے برعکس ہے کیونکہ اسلام تو امن ومحبت کا پیغام دیتا ہے

گذشتہ روز اٹلی میں اینٹی اسلام گروہ کے سربراہ «ماتئو سالوینی» نے کہا تھا کہ اٹلی کے عوام مسلمان ہمسایوں کی وجہ سے شدید خطرات سے دوچار ہیں کیونکہ مسلمان قاتل اور آزادی کے مخالف لوگ ہیں
اٹلی میں ایک ملین سے زائد مسلمان آباد ہیں۔

2696457

نظرات بینندگان
captcha