اسرائیل توبہ اور پیشمانی پر اتر آیا

IQNA

اسرائیل توبہ اور پیشمانی پر اتر آیا

10:31 - January 22, 2015
خبر کا کوڈ: 2743248
بین الاقوامی گروپ: اسرائیلی فوجی عہدہ دار جوابی وار کے خوف سے حملے کو غلط فہمی قرار دینے لگا

ایکنا نیوز- حزب اللہ ممبران اور ایک ایرانی کمانڈر کی شہادت کے جواب میں حسن نصراللہ اور ایران کے سپاہ پاسداران کے سربراہ کی تقریر کے صرف ایک دن بعد اسرائیل اپنے حملے کو غلط فہمی قرار دینے لگا۔ کیھان نیوز کے مطابق ایک اعلی اسرائیلی سیکورٹی عہدہ دار نے رایٹرز سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا نہیں خیال تھا کہ ان گاڑیوں میں اعلی حزب اللہ عہدہ دار اور ایرانی کمانڈر سوار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ عام حزب اللہ کے جنگجو ہوں گے جو شامی فوج کی مدد اور ہماری سرحد کے طرف بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
اسرائیلی کابینہ کے ایک اورقریبی جنرل کا کہناہے کہ اگر حزب اللہ ممبران کا مارنا فائدہ مند تھا توبلاشبہ ایرانی کمانڈر کو مارنا گھاٹے کا سودا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز سپاہ پاسداران کے سربراہ نے خطاب میں کہا تھا کہ اسرائیل کو طوفانی اور ویران گر حملوں کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

 

ٹیگس: اسراییل ، حزب ، اللہ ، سپاہ
نظرات بینندگان
captcha