ایکنا نیوز- شفقنا- شکارپور کے علاقے لکھی در میں امام بارگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں تیس افراد شہید جب کہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو سول اسپتال شکار پور اور دیگر نجی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی اور حادثے کے وقت امام بارگاہ میں تقریبا 300 افراد موجود تھے۔
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے شکار پور کے اطراف کے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔