ایکنا نیوز- تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی۔ ہزارہ جرگہ کے نمائندے،شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر حجت الاسلام سید حسن مبلغ اور دیگر عمائدین کی سربراہی میں ایک وفد نے بلوچستان کے وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک سے ملاقات کی۔
سید ساجد نقوی نے ہزارہ قوم کی مشکلات اور شیعہ زائرین کے حوالے سے کہا کہ ہزارہ قوم شدید اقتصادی،تعلیمی اور دیگر سیکورٹی مسائل کا شکار ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائے۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حکومت ہر تعصب سے بالاتر دہشت گردوں کی سرکوبی اور ملت کی بقاء کے لیے کاروائی کررہی ہے اور زائرین کے لیے تفتان میں ایک کمپلیکس تعمیر کرنے کا پروگرام ہے جہاں زائرین کو سہولیات دینے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی حوالے سے بھی شہر میں شیعہ علاقوں میں تعلیمی کمپلیکس اور یونیورسٹی برانچز قائم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔