ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «omandaily»،کے مطابق مذکورہ اسکول میں ہفتے کے دو دن بہرے بچوں کو حفظ کورس کرایا جاتا ہے
اسلامی اصولوں پر نسل نو کی تربیت ، انہیں قرآنی ثقافت اور تعلیمات سے روشناس کرانا کورس کا مقصد بتایا جاتا ہے
قرآنی کورس کی افتتاحی تقریب میں اعلی سرکاری حکام بھی شریک تھے
قرآنی پروگرام سے خطاب میں احمد بن العزانی نے کورس اور مقابلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے مذکورہ قرآنی ادارے کی خدمات قابل تعریف ہیں
پروگرام کے اختتام پر البریمی صوبے کے ترجمان راشد الشامسی نے بہرے بچوں اور انکے اساتذہ کی ششوں کو سراہا۔