ایران میں منعقدہ بیداری اسلامی کے اجتماعات میں تمام مسالک کو بلایا گیا، مفتی گلزار نعیمی

IQNA

ایران میں منعقدہ بیداری اسلامی کے اجتماعات میں تمام مسالک کو بلایا گیا، مفتی گلزار نعیمی

16:31 - March 03, 2015
خبر کا کوڈ: 2920373
بین الاقوامی گروپ:اہل سنت رہنما نے اسلام آباد میں منعقدہ فورم سے اپنے خطاب میں کہا کہ تہران میں منعقدہ ایک کانفرنس کے موقع پر مولانا شیرانی نے شیعہ عقائد کو نشانہ بنایا لیکن دوسری جانب سے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا گیا، سعودیہ کو بھی یہ روایت ڈالنا ہوگی۔

ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ آغا مرتضی پویا کی رہائشگاہ پر منعقدہ اہل فکر و دانش کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی کا کہنا تھا کہ مسالک کی بنیاد ہر تقسیم کو کم کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہمارے امیرالمومنین اور خلفاء چاہتے ہیں کہ یہ تقسیم برقرار رہے۔ انتہائی مہارت کے ساتھ مسلمانوں کو صوفی اور سلفی اسلام میں تقسیم کیا گیا، صوفی کو سلفی اور سلفی کو صوفی کے ساتھ لڑایا گیا، جدہ میں منعقد ہونے والی امام اعظم کانفرنس میں پورے پاکستان سے صرف اور صرف حنیف جالندھری کو ہی کیوں بلایا جاتا ہے۔ کیا صرف وہی پورے پاکستان میں حنفی ہیں۔ مکہ کانفرنس میں صرف ساجد میر ہی کیوں تشریف لیجاتے ہیں، یہ Pick and choose ہم کب تک کرتے رہیں گے، فرمانروا اس روئیے پر سوچیں۔ ایران نے بیداری اسلامی کے حوالہ سے احسن اقدام اٹھایا اور تمام مسالک کو بلایا گیا، تہران میں منعقدہ ایک کانفرنس کے موقع پر مولانا شیرانی نے شیعہ عقائد کو نشانہ بنایا لیکن دوسری جانب سے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا گیا، سعودیہ کو بھی یہ روایت ڈالنا ہوگی۔ مسالک کے مابین فاصلوں کو کم کرنا ہوگا، اس حوالہ سے حکومتیں اپنا کردار ادا کریں۔

444500

ٹیگس: ایران ، اسلام ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha