شام کے بحران کے حل میں ایران کلیدی کردار کا حامل

IQNA

شام کے بحران کے حل میں ایران کلیدی کردار کا حامل

9:57 - March 06, 2015
خبر کا کوڈ: 2935055
بین الاقوامی گروپ:شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے دی میتسورا نے کہا ہے کہ ایران، شام کا بحران حل کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہے-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہےکہ مشرق وسطی میں امن و استحکام قائم کرنے کے لئے ایران کی شراکت ضروری ہے۔ دی میتسورا نے لندن میں عالمی تحقیقات کے شاہی ادارے سے خطاب میں کہا کہ شام میں امن و امان قائم کرنے کی غرض سے علاقائی سطح پر کی جانے والی کوششوں میں ایران کی شرکت ضروری ہے- انہوں نے کہاکہ ایران علاقے کا ایک بڑا اور اہم ملک ہے جو شام میں بے پناہ اثر و رسوخ کا حامل ہے- دی میتسورا نے کہا کہ اسی وجہ سے شام کے بحران کو حل کرنے میں ایران کے ساتھ تعاون کیا جانا چاہیے- اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ اگر شام کے بحران کا کوئی پرامن راہ حل نہیں نکلتا ہے تو اس سے داعش کو فائدہ پہنچے گا- انہوں نے کہاکہ شام میں جو بھی مسلح گروہ سرگرم عمل ہے اسے چاہیے کہ تشدد میں کمی لانے کے لئے اقوام متحدہ سے تعاون کرے- دی میتسورا نے شام کے اہم شہر حلب میں چھے ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز دی ہے - انہوں نے کہا ہے کہ حلب شام کا دوسرا بڑا شہر ہے- انہوں نے دعوی کیا کہ اگر یہ شہر شام کے ہاتھ میں جلا جاتا ہے تو بڑا المیہ رونما ہوگا- انہوں نے اس شہر پرشام کے دوبارہ کنٹرول کو سقوط سے تعبیر کیا ہے- قابل ذکر ہے حلب میں کئی ہزار تکفیری دہشتگرد اور میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترکی کے سیکڑوں فوجی ماہرین موجود ہیں، اور اگر شام کی فوج اس شہر کا کنٹرول حاصل کرلیتی ہے تو یہ بات ترکی اور تکفیری دہشتگردوں کے دوسرے حامیوں کے لئے نہایت ہی رسوائی کا سبب بن سکتی ہے- حلب کی لڑائی میں جب بھی شام کی فوج نے برتری حاصل کی ہے اقوام متحدہ سرگرم ہوجاتی ہے- حلب ایک زمانے میں شام کا اقتصادی مرکز کہلاتا تھا- یہ شہر دہشتگردوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہے- مغربی حصہ شام کے کنٹرول میں ہے جبکہ مشرقی حصے پر مغرب نواز دہشتگردوں کا قبضہ ہے کہ جنہیں سعودی عرب اور ترکی کی بھرپور مدد و حمایت حاصل ہے-

66463

ٹیگس: شام ، فوج ، ایران ، بحران
نظرات بینندگان
captcha