حزب الله لبنان: تیونس حملہ دراصل صھیونیوں کی خدمت کرنا ہے

IQNA

حزب الله لبنان: تیونس حملہ دراصل صھیونیوں کی خدمت کرنا ہے

10:26 - March 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3013768
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ نے تیونس حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صھیونی خدمت سے تشبیہ قرار دیا

ایکنا نیوز- المنار چینل کے مطابق حزب اللہ نے تیونس میں سیاحوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا مقصد صھیونیوں کی خدمت کرنا ہے حزب اللہ کے پیغام میں آیا ہے کہ دہشت گردوں نے انسانیت اور امن وصلح کو ہدف بنایا ہے اور اس طر ح کے اقدام کا مطلب اسلام کو بدنام کرنا اور اسلامی وحدت کو نقصان پہنچانا ہے
حزب اللہ نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی میں کویی فرق نہیں چاہے کسی ملک ،گروپ یا قبیلے کی جانب سے ہو 
اور ان سب کا مقصد اسلام دشمنوں کی خدمت کرنا ہے
حزب اللہ نے درخواست کی ہے کہ علماء، سول سوسایٹی ، دانشور اور تمام اقوام بالخصوص عربی اور اسلامی ممالک اتحاد اور وحدت کی سمت آگے بڑھتے ہوئے مشترکہ طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔

3011722

ٹیگس: اسلام ، حزب ، اللہ ، تیونس
نظرات بینندگان
captcha