ایکنا نیوز- شفقنا- فلسطین کے مفتی نے مسلمانوں کو دعوت دیتے ہوئے کہ وہ مسجد الاقصی میں حاضر ہوں مقدسات پر صہیونی حملوں اور قدس کو یہودی بنانے کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی اور عربی حمایت کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اظہار کیا :جو کچھ اس وقت داعش اور دوسرے گمراہ تفکرات کے وجودسے دیکھنے کو مل رہا ہے وہ خوارج کی فکر ہے ،اور اس جیسے گروہ کے تمام جرائم کی وجہ ان کی حکومت اور قدرت پر طمع بھری نظر ہے ۔
فلسطینی مفتی نے تاکید کی :جو لوگ خدا کی شریعت کے نام پر خونریزی برپا کرتے ہیں انہوں نے اسلام کو عقیدے شریعت اور اخلاق حسنہ کی بنیاد پر نہیں پہچا نا ہے۔