ایکنا نیوز- کویتی نیوز ایجنسی " کونا" کے مطابق کویت ایوارڈ مقابلوں کی افتتاحی تقریب اور دیگر مقابلے وزارت اوقات کے تعاون سے منعقد کیا گیا جنکو کویتی امیر «شیخ صباح الأحمد الجابر الصباح» کی خصوصی سرپرستی اور نظارت حاصل ہے افتتاحی تقریب میں کویت کے وزیر اعظم «شیخ جابر المبارک الحمد الصباح» بھی شریک تھے
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الہی سے کیا گیا جسکے بعد کویت کے وزیر قانون یعقوب عبدالمحسن الصانع اور دیگر اعلی حکام نے خطاب کیا
اس پروگرام میں مقابلوں کے حوالے سے خصوصی ڈکومنٹری بھی دکھایا گیا
مقابلے آج سے شروع ہوں گے اور اگلے بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے
ان مقابلوں میں پچاس ممالک سے سو سے زائد قاری اور حافظ شریک ہیں اور قرآنی شعبوں میں اعلی کارکردگی دکھانے والوں کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا
امت اسلامی اور عرب عوام کو مختلف قرآت کے اصول اور قرآنی علوم سے آشنا کرانا،اہم صلاحیتوں کو ابھارنا اور کویت کی قرآنی شعبوں میں خدمات کو اجاگر کرانا مقابلوں کا مقصد بتایا گیا ہے۔