ایکنا نیوز- ایرانی نیوز ایجنسی " اینا" کے مطابق نماز عصر کے بعد مسجد پر حملے کا واقعہ پیش آیا جسمیں تین نمازی زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں
تیس سالہ خودکش حملہ آور نے " پوٹیسکام" شہر کی مسجد میں خود کو اڈایا لیکن جیکٹ درست نہ پھٹنے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا اور حملہ آور سمیت تین دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خودکش حملہ آور کی حالت خطرے میں ہے اور اسکے بچنے کی امید کم ہے
اگرچہ کسی گروپ نے اب تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے مگر بوکوحرام کے ملوث ہونے کا احتمال پایا جاتا ہے۔