ایکنا نیوز-شفقنا-آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی جانب سے داعش کے خلاف جہاد کفائی کے دئے گیے فتوے پر لبیک کہتے ہوئے شیخ حیدر مہدی العامری نے امام علی (ع) بٹالین نامی رضاکار فورس میں شمولیت اختیار کی اور مختصر ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد داعش کے ساتھ لڑنے کے لیے صوبہ کرکوک کا رخ کیا جہاں انہوں نے جام شہادت نوش کرلیا۔
اس شہید کے جلوس جنازہ جو گزشتہ روز اتوار کو نجف اشرف میں نکالا گیا میں حرم مطہر کے متولی حجت الاسلام و المسلمین حبل المتین اور دیگر علماء و فضلا نے شرکت کی۔
تشییع جنازہ کے بعد شہید پر حرم مطہر میں نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ وادی السلام میں تدفین کے مراسم انجام دئے گئے۔