ایکنا نیوز- فرنچ نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی صوبے ٹیکساس میں رسالت مآب کے حوالے سے توہین آمیز خاکوں پر گذشتہ روز حملے کا واقعہ پیش آیا جسمیں دونوں حملہ آور مارے گئے
اس واقعے کے بعد داعش نے اعلان کیا کہ حملہ انہوں نے کیا ہے اور وہ اسکی ذمہ داری قبول کرتی ہے
داعش نے کہا ہے کہ خلافت اسلامی کے دو مجاہد واقعے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔
داعش نے دھمکی دی ہے کہ امریکہ خطرناک حملوں کا سامنا کرنے کے لیے آمادہ رہے۔
توہین آمیز خاکوں کی نمائش میں حملے کے وقت دو سو افراد موجود تھے۔
ٹیکساس پولیس کے مطابق دونوں حملہ آور مسلح تھے اور بارودی مواد کے ساتھ اندر داخل ہونا چاہتے تھے مگر کامیاب نہ ہوسکے اور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے.
امریکہ میں داعش کی جانب سے یہ پہلی کاروائی کی گئی ہے۔