آسٹریلیا؛ خواتین کے حقوق اور ذمہ داریوں پر نشست کا اہتمام

IQNA

آسٹریلیا؛ خواتین کے حقوق اور ذمہ داریوں پر نشست کا اہتمام

12:05 - May 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3280097
بین الاقوامی گروپ: حجت الاسلام لیاقت مرتضوی نے اسلام میں خواتین کے مقام پر خطاب کیا

ایکنا نیوز- ایران کے مقدس شہر قم سے تشریف لائے عالم دین علامہ لیاقت علی مرتضوی کے ساتھ علمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
خواتین کے لیے مخصوص علمی نشست میں آغا مرتضوی نے اسلام اور مغربی حوالے سے عورت کے مقام پر خطاب کیا اور قرآن و حدیث کے علاوہ عظیم فلاسفر ڈاکٹر شہید مرتضی مطہری کی نظر سے عورت کی شخصیت کو اجاگر کیا ۔
انہوں نے بحثیت ماں،بہن، بیٹی اور بیوی ہر حوالے سے عورت کے مقام کو عظیم قرار دیا اور کہا کہ اس حوالے سے بعض نادان افراد کی  جانب سے نادرست اعتراضات اور الزامات لگانا قابل تعجب اور مضحکہ خیز ہے۔
اس نشست میں خواہران نے عورت کے فرائض اور مقام کے حوالے سے سوالات پوچھیں، جسکا مدلل انداز میں جوابات بیان کیے گیے۔

 

ٹیگس: نشست ، خواتین ، حقوق
نظرات بینندگان
captcha