جنوبی افریقہ کے قاری؛ حسن قرآت میں پوزیشن لینے کی امید

IQNA

جنوبی افریقہ کے قاری؛ حسن قرآت میں پوزیشن لینے کی امید

7:28 - May 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3306245
بین الاقوامی گروپ: جنوبی افریقہ کا قاری محمد ظهیر بن‌حسین عمر زرداد بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت میں پوزیشن لینے کے حوالے سے پر امید ہے

ایکنا نیوز- ایران میں جاری بتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں جنوبی افریقہ سے شریک قاری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا : میں ملایشیاء کے مقابلوں میں بھی شرکت کرچکا ہوں مگر ایران میں جس طرح عوام ان مقابلوں کی پزیرائی کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہیں

مقابلے والے ہال میں عوام کی پرجوش شرکت قابل دید


انہوں نے کہا : قرآنی مقابلوں میں کثیر ممالک سے قاریوں کی شرکت اور ان مقابلوں کو سننے کے لیے ایرانی عوام کی بھرپور شرکت قابل تعریف ہے

محمد ظهیر بن‌حسین عمر زرداد جو پہلی بار ایران کے قرآنی مقابلوں میں شریک ہے کا کہنا ہے کہ  انہیں امید ہے کہ اول تا پنجم آنے والوں میں انکا نام بھی شامل ہوگا
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں قراء سیرت رسول (ص) پر لمبے لباس پہنتے ہیں اور لباس کو خاص اہمیت دینے کے قائل ہیں

جنوبی افریقہ میں مسلمانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہاں اسلام پر پابندی نہیں اور مسلمانوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے

انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ امت  رسول خدا(ص) کی سیرت اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو مگر افسوس کہ اس حوالے سے اکثر مسلمان عمل کرنے میں غافل ہیں.

3305479

نظرات بینندگان
captcha