سعودی عرب: مسجد میں خودکش حملہ، متعدد ہلاک

IQNA

سعودی عرب: مسجد میں خودکش حملہ، متعدد ہلاک

15:43 - May 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3306336
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کے صوبے القطیف میں ایک خود کش بمبار نے خود کو شیعہ مسجد میں دھماکہ خیزمواد سے اڑالیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکنا نیوز-ایک عینی شاہد کے مطابق مسجد میں دھماکے کے موقع پر 150 سے زائد افراد نماز پڑھ رہے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق کمال جعفر حسن نے بذریعہ فون خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ 'ہم نماز ادا کررہے تھے کہ ہم نے زوردار دھماکے کی آواز سنی۔'

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دھماکے کی تصدیق کی ہے جو سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں ہوا جبکہ مزید تفیصلات کچھ دیر بعد فراہم کی جائیں گی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق قطیف ہسپتال نے فوری طور پر خون کے عطیہ کی درخواست کی ہے جبکہ چھٹی پر گئے ہوئے اسٹاف کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

بعض زرایع کے مطابق کم از کم ۱۵ نمازی شہید ہوگیے ہیں۔ 

ٹیگس: مسجد ، بماز ، شہید ، سعودی
نظرات بینندگان
captcha