ایکنا نیوز- العالم دینل کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ خودکش حملہ آور کی شناخت
«صالح بن عبدالرحمن صالح القشعمی» کے نام سے ہوئی ہے جو سعودی باشندہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق القشعمی داعش کا ممبر تھا اور متعدد واردتوں میں حکومت کو مطلوب تھا۔
وزارت داخلہ کے مطابق پولیس کے قتل میں ملوث دہشت گرد نے خودکش حملے میں انتہائی خطرناک بارودی مواد کا استعمال کیا جسکی وجہ سے بڑی تعداد میں نمازی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔