ایکنا نیوز- روزنامہ «The Australian»،کے مطابق آسٹریلیا میں اسلامی اسکولوں کے انچارج عبدالله خان کا کہنا ہے : علمی معیار کے حوالےسے ہمارے اسکولوں کا انتخاب کیا جارہا ہے مگر ایک اور اہم وجہ اسکول میں اسلامی طرز پر درس و تدریس کا عمل ہے
سروے کے مطابق گذشتہ سال ۳۹ اسلامی اسکولوں میں ۲۸ ہزار طلباء داخل کرائے گئے
اور یہ پچھلےسال کی نسبت سے ۸۲ فیصد اضافے کی علامت ہے جسکے مطابق ۳۲ اسلامی اسکولوں میں ۱۶ ہزار طلباء کے ناموں کےاندراج ہوچکے تھے
عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ اسکی ایک وجہ مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ بھی ہے
اسلامی اسکولوں میں آسٹریلوی استاد پیٹر جونز کا خیال ہے کہ دیگر اسکولوں میں مسلمان بچوں کی توہین اور انہیں زہنی طور پر ٹارچر کرنا اسکی اصل وجہ ہے
انہوں نے کہا کہ اکثر والد ین کا خیال ہے کہ اسلامی اسکولوں میں انکے بچے آرام و سکون سے پڑھ سکتے ہیں۔