ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam»،کے مطابق اسلامی کونسل کے سربراہ غیث کریم نے کہا کہ اگر ہمارا مقصد دہشت گردی کو روکنا ہے تو یہ طریقہ کار درست نہیں اور کسی کو ننگا کرکے دہشت گردی روکنا ممکن نہیں ۔
آسٹریلیا کے نئے قوانین کے مطابق دوہری شہریت کے حامل افراد کو شک کی بناء پر شہریت سے محروم کرنا ممکن ہوگا
اسلامی کونسل کا کہنا ہے کہ صرف شک کی بناء پر کسی کو شہریت سے محروم کرنا بنیادی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے
کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی پر شک ہو تو اسے عدالت میں پیش کرکے مقدمہ چلایا جائے تاکہ جرم ثابت ہو تو سزا دی جائے
آسٹریلیا کے بہت سے ماہرین قوانین نے بھی اس قانون کو نادرست قرار دیتے ہوئے نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔