ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «alcauther.com»،کے مطابق محفل انس باقرآن مجید، فرہنگی کوثر مرکز میں منعقد کی گئی۔
اس قرآنی محفل میں مختلف اسلامی ممالک کے باشندے شریک تھے
محفل حسن قرآت میں الکوثر کے قاری جعفر البدری اور ہالینڈ میں مقیم افغانی قاری جلیل احمدخیریور نے تلاوت کا شرف حاصل کیا
اسکے علاوہ دو جوان قاری «زمزم» اور «مؤمل»، بھی تلاوت کرنے والوں میں شامل تھے۔
اس محفل میں تلاوت کے علاوہ سید اثیر البطاط، نے اهل بیت عصمت و طهارت(علیهم السلام) کی شان میں منقبت خوانی جبکہ علامہ«سید زین العابدین الموسوی»، نے امام زمانہ(عج) کے موضوع پر خطاب کیا۔