نجران کے قبائل کا یمن کی حمایت کا اعلان

IQNA

نجران کے قبائل کا یمن کی حمایت کا اعلان

11:21 - June 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3315028
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کے علاقہ نجران کے قبائل نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو یمن میں سیاسی مداخلت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمارے آباء و اجداد کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں کو توڑدیا ہے۔

ایکنانیوز- شفقنا- سعودی عرب کے علاقہ نجران کے قبائل نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو یمن میں سیاسی مداخلت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمارے آباء و اجداد کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں کو توڑدیا ہے، نجران کے قبائل نے ایک بیان میں یمنیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے علاقہ نجران کے قبائل نے یمن پر سعودی عرب کے حملے کو یمن میں سیاسی مداخلت  قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمارے آباء و اجداد کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں کو توڑدیا ہے، نجران کے قبائل یام اور ولد عبداللہ  نے ایک بیان میں یمنیوں کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

نجران کے قبائل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے نجران کے قبائل کو اپنے بھائیوں کے ساتھ  جنگ میں دھکیلنے کی ناکام سازش کی ہے۔ نجران کے قبائل کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کا حملہ یمن کے سیاسی معاملات میں مداخلت ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور یمنی عوام کو اپنے دفاع کا بھر پور حق حاصل ہے۔ قبائل کا کہنا ہے کہ ہم سلفی وہابیوں کے خلاف متحد ہیں۔

46452

ٹیگس: یمن ، قبایل ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha