امن کا نوبل انعام، جواد ظریف کا نام پیش

IQNA

امن کا نوبل انعام، جواد ظریف کا نام پیش

15:56 - July 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3328658
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا نام امن نوبل انعام کے امیدوار کے طور پر پیش کردیا گیا

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-ایران کے اخبار جام جم نے لکھا ہے کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بین الاقوامی پیس ریسرچ سینٹر میں تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کے ڈائریکٹر طارق رؤف نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے تاریخی ایٹمی کارنامے کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے کے سبب، دو ہزار سولہ کے امن نوبل انعام کے امیدوار کی حیثیت سے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا نام پیش کیا ہے- طارق رؤف نے کہا کہ بارہ سال کے عرصے کے بعد ایران کے ایٹمی مذاکرات کی کامیابی نے تہران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کے بارے میں اطمینان حاصل کرنے اور ایران کے عوام کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے راہ ہموار کردی ہے۔

72501

ٹیگس: ایران ، وزیر ، ظریف ، امن ، نوبل
نظرات بینندگان
captcha