ایکنانیوز- اطلاع رساں ادارے آران نیوزکے مطابق ترک اخبار کے ایک آرٹیکل میں کارامان نے فلم محمد رسول اللہ(ص) کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے فلم ساز مجید کی کوششوں کو سراہا ہے
وہ لکھتا ہے کہ عصر حاضر میں جوانوں کو سینما کی بیہودگی سے بچانے کے لیے یہ فلم ایک اچھی روایت ہے اور مجید مجیدی نے اس بنیاد پر قابل تعریف کوشش کی ہے۔
کارامان نے مجید مجیدی کی دینی معلومات کی بھی تعریف کی اور لکھتا ہے کہ حضرت محمد(ص) کی زندگی پر مبنی فلم ایک بہترین کاوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی ہے اور مجید مجیدی اسکو علماء کے باہمی مشورے سے ریلیز کرنا چاہتے ہیں اور میں نے اسکا بغور مشاہدہ کیا اور میرے مطابق یہ فلم وقت کی ضرورت اور کمی کوپورا کرنے کے لیے بہترین فلم قرار دی جاسکتی ہے۔