آرمینیا ؛ حلال گوشت سنٹر کا افتتاح

IQNA

آرمینیا ؛ حلال گوشت سنٹر کا افتتاح

7:24 - August 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3351095
بین الاقوامی گروپ: ولادت باسعادت امام رضا(ع) کے حوالے سے مسجد کبود ایروان کے قریب حلال گوشت سنٹر کا افتتاح کیا گیا

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت وتعلقات اسلامی کے مطابق ولادت باسعادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے ایرانی سفارت کاروں کی موجودگی میں مسجد کبود ایروان کے قریب واقع حلال گوشت سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔


آرمینیا میں مسلمان آبادی کے لیے اس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جسکے لیے ایرانی سرمایہ کاروں نے تعاون کیا ہے۔

خیابان ماشٹوٹس میں مسجد ایروان کے قریب واقع سنٹر سے ٹیلفون نمبر 093038166 پر دن رات رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


افتتاحی تقریب میں حلال گوشت سنٹر کے منتظیمن نے ایرانی سرمایہ کاروں اور سفارت خانے کے اعلی حکام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔

3350784

نظرات بینندگان
captcha