غیبت سے بچنے کے دس اصول

IQNA

غیبت سے بچنے کے دس اصول

8:08 - August 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3353349
بین الاقوامی گروپ: اسلامی تعلیمات میں اضافہ،غیبت کی محفلوں سے دور رہنے اور اخلاقی کوششوں سے غیبت جیسی برائی سے بچنا ممکن ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Muslim Village» کے مطابق  سوره حجرات آیت نمبر بارہ میں فرمایا گیا ہے: «یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا کَثِیرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا یَغْتَب بَّعْضُکُم بَعْضًا أَیُحِبُّ أَحَدُکُمْ أَن یَأْکُلَ لَحْمَ أَخِیهِ مَیْتًا فَکَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِیمٌ»(اے اہل ایمان! بہت سے گمان سے بچو کیونکہ بہت سے گمان گناہ ہیں، اور هرگز تجسس نہ کرو، اور کوئی تم میں سے ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں. کیا تم میں سے کوئی پسند کرے گا کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے؟ (نہیں) لہذا تقوی اختیار کرو اور خدا توبہ کاروں کو پسند کرتا ہے۔
غیبت بہت ناپسندیدہ فعل ہے مگر انتہائی  آسانی سے ہوجاتی ہے یا کی جاتی ہے اور بعض اوقات اس کام میں سیکنڈ بھی نہیں لگتا
حضرت محمد(ص) فرماتے ہیں غیبت وہ عمل ہے کہ کوئی ایسا لفظ کہا جائے جسے غیر حاضر شخص کے سامنے کہا جائے تو وہ پسند نہ کرے
غیبت لفظ کے علاوہ سننا بھی ہے اور ممکن ہے کہ ایک لفظ ،ایک اشارے یا ایک نظر سے غیبت کی جارہی ہو
اسلامی دانشوروں کی نظرغیبت کے بہت برے اثرات ہیں اور کوشش کی جائے تو اس سے بچنا بھی زیادہ سخت نہیں ۔ زیل میں چند راہ حل بیان کیے گئے ہیں
1. علم میں اضافہ کیجیے
اسلام  دین تفکر اور دین علم ہے اسی غیبت کے حوالےسے زیادہ مطالعہ انسان کو غیبت سے دور رکھ سکتا ہے
2. جو لوگ غیبت کرتے ہیں ان سے دور رہیں
بعض لوگ صرف دوسروں کے بارے میں چہ مگوئیاں کرتے ہیں ، لہذا ایسے دوستوں سے دور رہیں جو صرف غیبت میں وقت گذارتے ہیں
3.  غیت والی جگہوں سے دوری کیجیے
دفاتر اور ایسی جگہوں سے دور رہیں جہاں لوگوں کا مشغلہ لوگوں کی برائی بیان کرنا اور غیبت ہو ،چاہے وہ اسکول ہو، سوشل میڈیا میں آن لائن پیج ہو یا کوئی اور ایسی جگہ۔
4.  ایسے سوالات نہ کریں جس کا جواب غیبت سے ہو
بعض اوقات ہم جانتے ہیں کہ اس سوال سے کسی کی غیبت ہوجائے گی ، لہذا غیر حاضر شخص کے بارے میں ایسے سوال نہ پوچھا جائے ۔

5. غیبت شروع ہوتے ہی بولنے والے کوروک دے
کسی محفل میں کوئی غیبت کرے تو نرمی کے ساتھ سے آغاز ہی  میں بولنے سے روک دے تاکہ وہ سمجھے کہ آپ یہ پسند نہیں کرتے

6.  دوسروں کو باور کرائیں کہ آپ غیبت سے دور رہنا چاہتے ہیں
محفلوں میں مسلسل کوشش کیجیے کہ آپکے دوست یا آشنا اس بات کو درک کرے کہ آپ کی کوشش ہے کہ محفل میں غیبت نہ ہو اور اس حوالے سے آپ باز آنے والا نہیں
7.  بار بار تذکر دیجیے
دوستوں کے ساتھ طے کریں کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ آپکی محفل میں غیبت نہ ہو

8.  خاموشی ، امن کی ضمانت
اخلاقی امور اور صفات میں خاموشی بہت اہم ہے اور غیبت سے روکنے یا رک جانے کے لیے خاموشی اہم کردار ادا کرتی ہے

9.  جنہوں نے آپکی غیبت کی ہیں انکو معاف کیجیے

ہم سب غلطی کرتے ہیں کوشش کیجیے جنہوں نے آپکے حق میں کوتاہی کی ہے یا غیبت کی ہو انہیں بخش دیجیے
10.   موت کو یاد کرتے رہیے
اسلام میں موت کی یاد کی بہت تاکید آئی ہے اور علماء کے مطابق موت کی یاد انسان کو بہت سے گناہ اور برائیوں سے دور رکھتی ہے اور اسکی وجہ سے لوگ نیکی اور خیر کے کاموں میں شوق کے ساتھ حصہ لیتے ہیں۔

3352995

نظرات بینندگان
captcha