آسٹریلین وزیر اعظم: داعش کے دہشت گرد نازیوں سے بدتر ہیں

IQNA

آسٹریلین وزیر اعظم: داعش کے دہشت گرد نازیوں سے بدتر ہیں

8:43 - September 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3357731
بین الاقوامی گروپ: ٹونی ابوٹ نے داعش کا مقابلہ نازیوں سے کرتے ہوئے کہا کہ داعش عناصر دوسری جنگ عظیم کے نازیوں سے بھی بد تر ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «news24» ٹونی ابوٹ نے ریڈیو 2GB  سے گفتگو میں کہا کہ داعش عناصر نازیوں سے بہت زیادہ خطرناک اور برے ہیں
آسٹریلین وزیراعظم نے کہا : نازی جن پر ظلم کرتے اس چھپاتے مگر داعش ان وحشتناک مظالم کو اجاگر اور ان پر فخر کرتی ہے
ٹونی ابوٹ نے داعش کا قرون وسطی کے وحشیوں سے مقایسہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش ان سے بھی بدتر انداز میں اپنے مظالم دنیا کے سامنے فخر سے پیش کرتی ہے
ٹونی ابوٹ  نے داعش کے مظالم کو «غیر قابل بیان» قرار دیتے ہوئے اس تنظیم سے مقابلے کو ضروری قرار دیا
ٹونی ابوٹ کی جانب سے داعش کو نازیوں سے مقایسہ کرنے پر یہودیوں نے ناراضگی کا اظھار کیا ہے۔

3357605

نظرات بینندگان
captcha