ایکنا نیوز- ٹی وی چینل «Russia Today» کے مطابق انیس ممالک سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں جان بحق حاجیوں کی تعداد 1450 سے بڑھ چکی ہے
اس تازہ ترین خبر کے مطابق حج کی تاریخ میں اس کو بدترین واقعہ قرار دیا جاسکتا ہے اس سے پہلے سال 1990 میں حادثے کے نتیجے میں 1426 حاجی ہلاک ہوئے تھے
ابھی تک سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد صرف 769 سے زیادہ نہیں ۔ دوسرا اہم نکتہ یہ ہے کہ سینکڑوں لوگ اب تک لاپتہ ہیں ۔
ایسوسیٹیڈ نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب حکومت جو تعداد بتا رہی ہے اسکے دوگنے حاجی جان بحق ہوگئے ہیں
سب سے زیادہ ایران کے حجاج جان بحق افراد میں شامل ہیں اور حکومت ایران کے مطابق 465 ایرانی حجاج واقعے میں جام شہادت نوش کرگئے ہیں
مصر کے 148 جبکہ ا نڈونیشیاء کے 120 حاجی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں
مجموعی طورپر بیس ممالک کے حجاج مرنے یا گم ہونے والوں میں شامل ہیں
مختلف ممالک یا اقوام کے جان بحق حجاج کی تعداد
ایران: 465
مصر: 148
انڈونیشیاء: 120
هندوستان: 101
نایجیریا:99
پاکستان: 93
مالی: 70
بنگلہ دیش: 63
سینیگال: 54
بینن: 51
کیمرون: 42
ایتوپیا: 31
سوڈان: 30
مراکش: 27
الجزایر: 25
گھانا: 12
چاڈ: 11
کینیا: 8
ترکی: 3