قائداعظم نے قیام پاکستان کے ساتھ ہی کہا تھاکہ قرآن ہمارا آئین ہوگا اور ہماری معیشت سود فری ہوگی ۔مولانا عبدالمالک

IQNA

قائداعظم نے قیام پاکستان کے ساتھ ہی کہا تھاکہ قرآن ہمارا آئین ہوگا اور ہماری معیشت سود فری ہوگی ۔مولانا عبدالمالک

17:16 - October 31, 2015
خبر کا کوڈ: 3422910
بین الاقوامی گروپ:مولانا عبدالمالک نے کہاکہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علما سودی نطام کے خلاف بھر پور تحریک چلائیں گے اور عوام کو میدان میں نکالیں گے

ایکنا نیوز- جماعت اسلامی کے ویب سایٹ کے مطابق جمعیت اتحاد العلما ءپاکستان کے صدر ،شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک نے جمعیت کے مرکزی دفتر میں علما ئے کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اس لیے قائم کیا گیا تھا اور قائد اعظم نے قیام پاکستان کے ساتھ ہی اس بات کا اعلان کیا تھاکہ ہمارا آئین اور قانون قرآن پاک ہوگا ۔ اسٹیٹ بنک کا افتتاح کرتے ہوئے کہاتھاکہ پاکستان میں ” ربوٰ“ (سود) فری معیشت ہوگی ۔ ہمارا بنکاری نظام قرآن و سنت کے مطابق ہوگا۔ “آئین پاکستان جتنی مرتبہ مرتب ہوا اس میں موجود ہ بنک انٹرسٹ کو وہ ربوٰ (سود) قرار دیا گیا جو قرآن میں حرام کیا گیاہے اور اسے دس سال کی مدت میں ختم کر نے کا اعلان آئین پاکستان کی مستقل دفعہ ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک پاکستان میں سودی نظام قائم ہے ۔اسلامی مشاورتی کونسل نے 1962 ءاور اسلامی نظریاتی کونسل نے 1985 ءمیں بنک انٹرسٹ کو ” ربا“ قرا ر دے کر اسے ختم کرنے کی سفارش کی اور وفاقی شرعی عدالت نے 1991 ءاور 1992 ءمیں حکومت پاکستان کو اسے ختم کرکے غیر سودی نظام جاری کرنے کی ہدایت کی لیکن ابھی تک سودی نظام قائم ہے اور اب حیلے بہانوں سے اسے عدالتی ذرائع سے جائز قرار دینے کی پلاننگ کی جارہی ہے ۔

            مولانا عبدالمالک نے کہاکہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علما اس کے خلاف بھر پور تحریک چلائیں گے اور عوام کو میدان میں نکالیں گے ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور فوری طور پر غیر سودی نظام جس کے خاکے اسلامی نظریاتی کونسل ، وفاقی شرعی عدالت ، شریعت اپیلٹ بنچ دے چکے ہیں ان کے مطابق عملدرآمد کرے ورنہ اس کا اقتدار زمین بوس کر دیا جائے گا اور تمام سیکولر لابیوں اور لادین میڈیا کو بھی شکست فاش سے دوچار کر دیا جائے گا۔

 

نظرات بینندگان
captcha