فرانس ؛خودکش حملہ آور خاتون کے بارے میں بھائی کے انکشافات/ قرآن سے نا آشنا

IQNA

فرانس ؛خودکش حملہ آور خاتون کے بارے میں بھائی کے انکشافات/ قرآن سے نا آشنا

12:32 - November 21, 2015
خبر کا کوڈ: 3455125
بین الاقوامی گروپ: پیرس میں آپریشن کے دوران خود کو اڑانے والی داعشی خاتون حسنہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کی بہن کو مذہب سے کوئی دلچسپی نہیں تھی اور نہ ہی اس نے کبھی قرآن پڑھا تھا۔

ایکنا نیوز – اطلاع رساں ادارے «الجزیره أونلاین»،کے مطابق مراکشی نژاد داعشی خاتون «حسنا بولحسن»،جو پیرس کے علاقے " سن ڈونی" میں ہلاک ہوئی تھی اس کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں ۔ خودکش حملہ آور خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ گذشتہ چھ مہینوں سے میری بہن جہادی باتیں کررہی تھی  مگر اس نے دین اسلام کے بارے میں کبھی تحقیق کی کوشش نہیں کی اور آج تک ایک بار بھی میں نے قرآن اٹھا کرپڑھتے ہوئے اسے نہیں دیکھا
فرانس میں پیدا ہونے والی مراکشی نژاد داعشی خاتون «حسنا بولحسن»،یورپ میں پہلی خودکش خاتون ہے
بدھ کے دن پولیس آپریشن میں دو مشکوک افراد ہلاک اور سات دیگر ہلاک ہوئے تھے اس دوران ایک خاتون خودکش حملہ آور کی ہلاکت کی اطلاع ملی ، شروع میں کہا گیا کہ مذکورہ خاتون پیرس حملوں کے ماسٹر ماینڈ «عبدالحمید اباعود» کی بیوی ہے مگر بعد میں پتہ چلا کہ یہ اسکی خالہ زاد ہے۔

3454673

نظرات بینندگان
captcha