مصر؛ قرآنی مراکز پر پابندی کے خلاف مصری عوام سراپا احتجاج

IQNA

مصر؛ قرآنی مراکز پر پابندی کے خلاف مصری عوام سراپا احتجاج

7:31 - April 27, 2016
خبر کا کوڈ: 3500674
بین الاقوامی گروپ: مصر میں کیی تبلیغی مراکز، قرآنی سنٹر اور اسلامی ادارے سیل کرنے کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الجزیره» کے مطابق مصر میں کیی تبلیغی مراکز، قرآنی سنٹر اور اسلامی ادارے بند کرنے کے خلاف عوام سراپا احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں

بعض افراد کے مطابق اس فیصلے سے شدت پسندی میں مزید اضافہ ہوگا

سوشل میڈیا پر اس اقدام کو مذہبی تعلیمات ختم کرنے کی سازش قرار دی جارہی ہے
.



اس سے پہلے بھی مصری وزارت اوقاف کیی تبلیغی مراکز ، اسلامی ادارے اور قرآنی مراکز کے اجازت نامے منسوخ کرچکی ہے

ایک اسلامی انجمن کے رکن «اسلام صالح» کا کہنا ہے کہ اسلامی سنٹر کھولنے کے لیے وزارت اوقاف کے بعد سیکورٹی اداروں سے کلیرنس بھی ضروری قرار دیا گیا ہے اور اکثر ٹال مٹول سے کام لیکر اجازت نامہ دینے سے انکار کیا جاتا ہے

.
عالمی انجمن علما اسلام کے رکن «عبدالعزیز رجب» نے کہا ہے کہ مصری حکومت کے سابقہ اقدامات دیکھکر پہلے سے اس کا امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ مصر میں اسلامی اقدار کو نابود کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے


انہوں نے مصری صدر «عبدالفتاح السیسی» پر مساجد سیل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مصری عوام دین کے وفادار ہیں اور اس سیاست کو رد کریں گے.

3492162


نظرات بینندگان
captcha