کربلاء؛ امام باقر(ع) اسلامی-ثقافتی فیسٹیول کے اختتام پر قرآنی محفل

IQNA

کربلاء؛ امام باقر(ع) اسلامی-ثقافتی فیسٹیول کے اختتام پر قرآنی محفل

7:46 - July 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3501161
بین الاقوامی گروپ: امام باقر(ع) اسلامی فیسٹیول کربلاء میں حرم مطهر حضرت عباس(ع) میں منعقد اور قرآنی محفل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

کربلاء؛   امام باقر(ع) اسلامی-ثقافتی فیسٹیول کے اختتام پر قرآنی محفل


ایکنا نیوز- الکفیل ویب سایٹ کے مطابق کربلاء میں منعقدہ «امام باقر(ع)» اسلامی – ثقافتی فیسٹیول حرم مطهر حضرت عباس(ع) میں نماز عشاء کے بعد قرآنی محفل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

محفل حسن قرآت میں عراق کے نامور قرآء «بریر محمدرضا»، «لیث رحیم» اور «سید حیدر جلوخان» نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

مقابلوں کی کمیٹی کے مطابق اس فیسٹیول میں آستانہ حضرت عباس(ع) کے تعمیری پروجیکٹ کا دورہ، ورکشاپ بعنوان «میڈیا اور شدت پسندی؛ اعتدال پسندی اور چیلنجیز» اور امام حسن(ع) ہال میں تحیققی نشست کا پروگرام شامل تھا۔


فیسٹیول کی اختتامی تقریب حرم حضرت عباس کے امام حسین(ع) ہال میں منعقد کی گئی جسمیں امام باقر(ع) کی شخصیت پر بہترین تحقیقی مقالہ لکھنے اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمت انجام دینے والوں کی قدر دانی کی گئی۔

دو روزہ «امام باقر(ع)» ثقافتی فیسٹیول آستانہ حضرت عباس کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔


3515111

نظرات بینندگان
captcha