ترکی؛ بریل زبان میں تعلیم قرآن میں عوام کی دلچسپی

IQNA

ترکی؛ بریل زبان میں تعلیم قرآن میں عوام کی دلچسپی

9:09 - July 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3501204
بین الاقوامی گروپ: ترکی میں بصارت سے محروم افراد کے لیے بریل زبان میں تعلیم قرآن کی کلاسز میں بڑی تعداد میں نابینا شرکت کررہے ہیں۔

ترکی؛ بریل زبان میں تعلیم قرآن میں عوام کی دلچسپی


ایکنا نیوز- آناتولی نیوز کے مطابق ترکی میں دیانت پارٹی کے قرآنی مراکز میں بریل زبان میں قرآن مجید سکھایا جارہا ہے جہاں عوام بڑی تعداد میں ان کلاسز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں

دیانت پارٹی کے شعبہ اسلامیات کے سربراہ بنیامین آلبایراک نے بریل زبان میں قرآن سکھانے کی کلاسز کے حوالے سے کہا کہ اس سال زیادہ تعداد میں لوگ ان کلاسز میں حصہ لے رہے ہیں.


نوجوانوں کی دلچسپی

انکا کہنا ہے کہ دوسرے لوگ کی نسبت نوجوان طلبا زیادہ شوق سے بریل زبان میں قرآن مجید سیکھ رہے ہیں

آلبایراک نے مزید کہا کہ گذشتہ سال ۲ هزار ۳۰۰ طلبا اس مرکز سے بریل زبان میں قرآن مجید سیکھ چکے ہیں جنمیں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔


انہوں نے کہا کہ نابیناوں کے علاوہ دیگر معذور افراد کے لیے بھی قرآنی کلاسز منعقد کی جاتی ہیں۔

بنیامین آلبایراک نے بصارت سے محروم طلبا کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید سیکھنے میں یہ لوگ عام افراد سے زیادہ زہین ہوتے ہیں۔


3516733

نظرات بینندگان
captcha