ٹیکساس کے مسلمان دہشت گردی کی قربانی

IQNA

ٹیکساس کے مسلمان دہشت گردی کی قربانی

7:21 - August 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3501412
بین الاقوامی گروپ: ریاست ٹیکساس کے شہر وسٹبروک سٹی کے مسلمان شدید دباو اور دھمکیوں کے سائے میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں

ٹیکساس کے مسلمان دہشت گردی کی قربانی


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «پریس هیرالڈ» کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر وسٹبروک سٹی میں رہنے والے اکثر مسلمان ان دنوں سخت حالات سے دوچار ہیں اور آئے دن انکو نامعلوم افراد کی جانب سے موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں

وسٹبروک سٹی پولیس چیف جنین روبرتز کا کہنا ہے کہ یہاں کے مسلمان دہشت گردی کی قیمت چکا رہے ہیں اور اگر یہ لوگ اپنے ہمسایوں سے بدظن ہوکر ان سے خوفزدہ ہو تو سمجھ لیں کہ دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب رہے ہیں۔


انکا کہنا ہے کہ گھروں اور گاڑیوں میں دھمکی آمیز پیغامات بھیجنا بھی دہشت گردی ہی کی قسم ہے

پولیس چیف نے مسلم کیمونٹی سے ملاقات میں یقین دلایا کہ انکے تحفظات پر غور کیا جائے گا اور پولیس دھمکی دینے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔


ایسوسیٹیڈ پریس کے مطابق مسلمان پورے امریکہ میں ان دنوں ٹیلی فون، سوشل میڈیا اور گھروں پر دھمکی آمیز پیغامات وصول کرتے ہیں

رپورٹ کے مطابق دہشت گردانہ واقعات کے بعد مسلمانوں کے خلاف ایسے اقدامات کی توقع کی جارہی تھی مگر اس حد تک نہیں ۔


3524679

نظرات بینندگان
captcha