ترکی؛ «دیاربکر» میں ایک لاکھ اسّی ہزار طالبعلموں کی قرآنی کلاسوں میں شرکت

IQNA

ترکی؛ «دیاربکر» میں ایک لاکھ اسّی ہزار طالبعلموں کی قرآنی کلاسوں میں شرکت

6:39 - September 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3501570
بین الاقوامی گروپ: ترکی کے صوبے «دیاربکر» میں گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک لاکھ اسّی ہزار طالب علموں کو تعلیم کے زیور سے مزین کیا گیا

ترکی؛ «دیاربکر» میں ایک لاکھ اسّی ہزار طالبعلموں کی قرآنی کلاس میں شرکت


ایکنا نیوز- روزنامه «ینی شفق» کے مطابق گرمیوں کے حوالے سے منعقدہ کلاسیں اختتام کو پہنچ گییں ہیں

مذکور کورس اور کلاسز ہر سال مختلف اسکولوں اور مساجد میں منعقد ہوتی ہیں جنمیں بڑی تعداد میں طلبا شوق و ذوق سے شرکت کرتے ہیں۔


ترکی کے صوبے دیاربکر کے مفتی اعظم «برهان ایشله‌ین» نے کورس کے اختتام پر اس پروگرام کو سراہا اور کہا قرانی تعلیمات ہماری اہم ترین ذمہ داری ہے اور ہم اس کام کے لیے کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے اور گرمیوں کی چھٹیوں سے ہٹ کر بھی قرآنی کلاسز منعقد ہوتی رہیں گی۔


دیاربکر کے مفتی نے قرآنی کلاسز میں عوام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا : گذشتہ سال خراب حالات کی وجہ سے کم طلبا کورس میں شریک تھے لیکن اس سال ایک لاکھ اسّی ہزار طلبا کی شرکت ایک قابل فخر کارنامہ ہے۔


3531111

نظرات بینندگان
captcha