
ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق قومی علمی مرکز کے تعاون سے نویں قومی قرآنی مقابلے منعقد ہوں گے جنمیں حسن قرآت اور حفظ کے مقابلے شامل ہوں گے
کاظمین شہر کے «الحمزة» ہال میں مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ مقدس مقامات کا تعاون بھی حاصل ہوگا.
قومی قرآنی مقابلے «قرّاؤنا.. حفاظنا.. نبراس عراقنا»(ہمارے قاری..ہمارے حفاظ کرام..عراق کے درخشان چراغ ) کے موٹو اور عنوان کے ساتھ منعقد ہوں گے جبکہ مقابلوں کے کامیاب قرآء اور حفاظ کرام کو دنیا کے مختلف ممالک کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں بھیجوائے جائیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ ابتدایی مرحلے تمام شہروں میں منعقد ہوچکے ہیں اور ہر شہر سے ایک قاری اور ایک ایک حافظ قومی مقابلوں میں شرکت کریں گے ۔
اطلاعات کے مطابق مقابلے پانچ سے آٹھ فروری کو حرم مطهر امام موسی کاظم و امام جواد(علیهما السلام) میں منعقد کیے جائیں گے ۔