ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر کے استعفاء پر مسلم کونسل کا اظھار خوشی

IQNA

ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر کے استعفاء پر مسلم کونسل کا اظھار خوشی

5:26 - February 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3502513
بین الاقوامی گروپ: امریکن مسلم کونسل نے قومی سلامتی امور میں ٹرمپ کے مشیر جنرل «مایکل فلن» کے استعفے پر خوشی کا اظھار کیا ہے

ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر کے استعفاء پر مسلم کونسل کا اظھار خوشی


ایکنا نیوز- اینا نیوز ایجنسی کے مطابق امریکن اسلامی کونسل کے ایگزیکٹو ڈایریکٹر نھاد عواد نے قومی سلامتی امور میں ٹرمپ کے مشیر جنرل «مایکل فلن» کے استعفے پو خوشی کا اظھار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا : ہم اس جنرل کے استعفے سے خوش ہیں اور امید ہے کہ دیگر اہم عہدہ داران جیسے «استٹو بانون»، «اسٹیون میلر» اور«کاٹرین گورکا» جو اسلام فوبیا کے حامی ہیں وہ بھی مستعفی ہوجائیں گے۔


انکا کہنا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ ان افراد کے بجائے متعدل اور روشن فکر افراد عہدوں پر فایز ہوں گے

عواد نے اس امید کا اظھار کیا کہ مایکل فلن کی جگہ ایسا شخص آئے گا جو (اسلام‌ فوبیا) میں اس طرح گرفتار نہ ہو۔


اس سے پہلے مسلم کونسل ٹرمپ سے درخواست کرچکی تھی کہ اسلام فوبیا کے حوالے سے بدنام شخص جنرل فلن کو مشیر نہ بنایا جائے۔

قومی سلامتی امور کے مشیر خاص مایکل فلن ایک مہینے کام کے بعد گذشتہ روز مستعفی ہوگیے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق ان پر روسی سفیر سے مختلف اہم موضاعات پر سیکرٹ گفتگو اور ان سے وعدے کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا اور سخت دباو کے بعد بلاآخرانہیں عہدے سے مستعفی ہونا پڑا ۔

3574964

نظرات بینندگان
captcha