ایکنا نیوز- خبررساں ادارے البحرین الیوم کے مطابق بحرین میں انقلابی گروہوں نے ملک میں برطانوی فوجی اڈوں کے قیام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے آل خلیفہ کو اس اقدام سے باز رکھنے کا مطالبہ کیا
بیان میں اس اقدام کو انقلابی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے: برطانیہ کی حکومت بحرین میں ہونے والے تمام مظالم میں برابر کی شریک ہے۔
انقلابیوں کا کہناتھا کہ یہ اڈے پائیدار نہیں ہوسکتے اور انقلابی گروپس اپنے حقوق کے لیے جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔
اتحاد جوانان ۱۴ فروری، اسلامی تحریک بحرین،اسلامی تحریک وفاء اور تحریک حق جیسے انقلابی گروہوں نے مذکورہ بیان جاری کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین میں پہلا فوجی اڈہ گذشتہ جمعرات کو " بحری لاجیسٹک سپورٹ" کے عنوان سے بحرینی ولی عھد
«سلمان بن حمد آل خليفه» کی شرکت کے ساتھ افتتاح کیا گیا ۔/