خواتین کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے/ ججز اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان

IQNA

خواتین کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے/ ججز اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان

7:07 - April 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3504455
بین الاقوامی گروپ: خواتین کے دوسرے بین الاقوامی مقابلے اٹھائیس ممالک کی شرکت کے ساتھ اکیس اپریل سے تھران میں شروع ہوں گے

خواتین کے بین الاقوامی قرآنی مقابلے/ ججز اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان

ایکنا نیوز- خواتین کے دوسرے بین الاقوامی مقابلے اٹھاییس ممالک کی شرکت کے ساتھ اکیس اپریل سے تھران کی ہوٹل ارم میں شروع ہوں گے

 

رپورٹ کے مطابق افتتاحی تقریب سے پہلے  اکیس اپریل کی صبح ساڑھے دس بجے مقابلوں کے ججز کی نشست منعقد ہوگی جسکے بعد اسی دن شام کو سات بجے مقابلوں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی  اور اتوار سے صبح و شام کے اوقات میں مقابلے منعقد ہوں گے۔

 

 

دوسرے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے اگلے مرحلے کے لیے اہم مرحلہ پیر کو منعقد ہوگا جبکہ منگل کو سات فاینل امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوگا

 

مقابلوں کے فاینل مرحلے کا آغاز بدھ سے تہران کے امام خمینی(ره) عیدگاہ میں منعقد ہوگا جبکہ اسی دن شام کو تقریب انعامات بھی منعقد ہوگی۔

 

دوسرے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ایران کی «حکمیه نصیری» ،ازبکستان کی «رقیه سید جمال یوسفی» جنوبی افریقہ کی، «عالیه علی» افغانستان کی «فیروزه قاسمی» ، انڈّونیشیاء کی «درت المقفی سلیمان» ، اردن کی «آیات عبدالعزیز عمر ناصیر» ،الجزایر کی  «عقیله بن کروش» ،برونڈی کی «مریم ندویما» ، بنگلہ دیش کی  «ساجده خاتون» اور بوسنیا کی «لامبا علی یوویچ» شریک ہیں۔

 

پاکستان کی  «سعدیه عالم» ، تنزانیہ کی «عاشورا امان لیلا نقی» ، ترکی کی «خدیجه بگر» تیونس کی «هدیل بن فتحی بن جماعه» ،چاڈ کی «فاطمه حسین حسن» ،روس کی «خیرالدین الفیرا» سینیگال کی  «میمونه له» عراق کی «زمن عبدالکاظم» گھاناکی، «فاطمه سلیمان احمد» کیمرون کی «حبیبه حامد» لبنان کی «ریان جمال رضا» مصر کی، «سلوی علی عبدالله عبدالقادر» اور موریتانیہ کی «حفضه بن محمد عثمان» بھی مقابلوں میں شامل ہیں۔

 

اسکے علاوہ ناروے کی «اسماء عدره» سویڈن کی، «مقدسه سلطانی» سری لنکا کی «شهاب الدین زرانه» نایجیریا کی «فاطمه حسین موسی» اور نایجیریا ہی کی «حفضه احمد اسامه» مقابلوں میں امیدوار ہیں۔

 

ایکنا رپورٹ کے مطابق مقابلوں میں عراق کی «کوثر هادی‌محمد» تجوید، «اسرا حسن جمال» اردن کی «حورا راغب حرب» حفظ ، لبنان کی «بلقیس حرب» وقف و ابتداء اور انڈونشیاء کی  «رحماوتی حمزه» صوت کے شعبے میں ججز کے فرایض انجام دیں گی۔

 

ججز میں «معصومه عباسی نظری»، «غصون مسلمی»، « زینب آقایی»، «زهرا افخمی» ، «مرجانه جعفرنیاورانی» ، «ایمان صحاف» ، «خیریه عچرش» ، «فرخنده کریم‌زاده» اور «الهام ماندگارمهر» مختلف شعبوں میں نظارت کریں گی۔

 

رپورٹ کے مطابق تاریخی اور مذھبی مقامات کی سیر و تفریح اور مقام معظم رھبری سے ملاقات بھی پروگرام میں شامل ہے

 

قابل ذکر ہے کہ خواتین کے بین الاقوامی مقابلے اکیس سے چوبیس اپریل تک تہران کی ہوٹل ارم میں منعقد ہوں گے۔/

3706951

نظرات بینندگان
captcha